چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:58

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء ) چھترکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے قریب چھتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والے افراد کی شناخت رحمت اللہ ،دین محمد ،میر حمزہ سے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ نامعلوم افراد کی تلاش شروع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :