ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔اسکے علاوہ فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 09، قلات منفی 06، استور منفی 04، پاراچنار، گوپس، ہنزہ، گلگت منفی 03 ، کوئٹہ، دیر، کالام منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :