قومی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے پرعزم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2015 11:58

قومی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم 2015ء میں نمائندگی ملنے پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 29 سالہ پاکستانی وکٹ کیپر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز کے باوجود ان کے سفر کا صرف ابھی آغاز ہی ہوا ہے اور وہ مزید بہتری کے لیے بے چین ہیں ، انہوں نے اپنے اہل خانہ ، دوستوں ، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔ یاد رہے کہ سرفرازاحمد نے 2015ء میں ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 ٹیسٹ میچوں میں 51.88 کے اوسط سے 464 رنز سے سکور کرنے کے ساتھ ساتھ وکٹوں کے پیچھے 33 شکار کیے ۔