ناکامی کے خوف سے شاہ رخ خان نے بیان تبدیل کر لیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:25

ناکامی کے خوف سے شاہ رخ خان نے بیان تبدیل کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بیان دینے کے بعد اب پہلو تہی سے کام لینے لگے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انھیں ہندوستان میں کبھی بھی عدم برداشت جیسے مسائل کا سامنا نہیں رہا۔واضح رہے چند روز قبل اداکار کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بیان دیا گیا تھاجس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا کی طرف سے عامر خان کے متنازعہ بیان پر اظہار خیال کے سوال پر شاہ رخ خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ عامر خان کے بیان کے متعلق کوئی بات کرنا ضروری خیال نہیں کرتے۔ اداکار نے کہا میں صرف اپنے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے بطور ہندوستانی اداکار ہمیشہ عزت ملی۔انکا کہنا تھا کہ ہم سب جمہوری ریاست کے باشندے ہیں اور ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا مکمل حق حاصل ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ سکھاتے ہیں کہ وہ علاقائی ،نسلی اور مذہبی مسائل کو نظر انداز کر تے ہوئے اپنی سوچ میں جدت لائیں۔زرائع کے مطابق اداکار کے حالیہ بیان میں تبدیلی کی بڑی وجہ انکی نئی آنے والی فلم دل والے کی کامیابی سے جڑی ہے

متعلقہ عنوان :