بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ، آج محمد عامر اور شعیب ملک ان ایکشن ہوں گے

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:29

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ، آج محمد عامر اور شعیب ملک ان ایکشن ہوں گے

چٹا گانگ ۔03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین03دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں جمعرات کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور بریسال بلز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور فاسٹ باولر محمد عامر اور شعیب ملک آمنے سامنے ہوں گے ۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز ، چٹاگانگ وکنگز ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس ، کومیلاوکٹورینز ، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں ، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا ۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جب کہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا ۔