قطرینہ کیف دیپکا پڈکون کا سامنا کرنے سے کترانے لگیں

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:33

قطرینہ کیف دیپکا پڈکون کا سامنا کرنے سے کترانے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی یکے بعد دیگرے تین فلاپ فلموں کے بعد آخر کار حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم تماشا کامیابی سے ہمکنار ہو ہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کی طرف سے ساتھی اداکارہ و سابق گرل فرینڈ دیپکا پڈکون کے ہمراہ فلم کی کامیابی کے سلسلے میں تقریب کا اہتما م کیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ تقریب میں اداکارہ کے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار رنویر سنگھ نے نا صرف پارٹی میں شرکت کی بلکہ دیپکا پڈکون ااور رنبیر کپور کی تماشا میں جوڑی کی تعریف بھی کی۔ جبکہ رنبیر کپور کی حالیہ گرل فرینڈاداکارہ قطرینہ کیف نے تقریب میں شرکت نہ کی۔ مڈڈے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ قطرینہ کیف آجکل رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈدیپکا پڈکون کے سامنے آنے سے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اکثر اوقات کتراتی نظرآتی ہیں۔تاہم قطرینہ کے قریبی زرائع کے مطابق اداکارہ اپنی شوٹنگ کی مصروفیات کے باعث پارٹی میں شرکت نہ کر سکیں۔