شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بدترین ملکی قائد بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2015 12:40

شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بدترین ملکی قائد بن گئے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اس فارمیٹ کے بدترین ملکی قائد بن گئے ہیں،کم سے کم 30میچز میں کپتانی کرنے والوں میں بھی وہ ناکام ترین کپتان ثابت ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ آل راؤنڈر کی زیر قیادت گرین شرٹس نے 32مقابلے کھیلے جن میں سے 15میں اسے کامیابی اور 16میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا جب کہ 1میچ برابر رہا ۔

ان کی زیر قیادت جیت کا تناسب 46.88فیصد رہا ۔ محمد حفیظ کی زیر قیادت قومی ٹیم نے 29میچز میچز کھیلے جن میں 17میں انہیں کامیابی ملی اور 11میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 1میچ برابر رہا ۔حفیظ کی زیر قیادت ٹیم کی جیت کا تناسب 58.62فیصدرہا ۔ مصباح الحق کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 8ٹی ٹونٹی میچز میں گرین شرٹس کی قیادت کی جس میں 6میں وہ سرخرورہے اور 2میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،انکی کامیابی کا تناسب 75فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم نے 17میں سے 12میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ 4میچز ہارے اور 1میچ ڈرا ہوا ۔ شعیب ملک کی کامیابی کا تناسب 70.47فیصد رہا ۔ دوسری جانب انگلینڈ کے پال کولنگ ووڈ نے اپنی کپتانی میں 17میچز جیتے اور 11ہارے جبکہ 2ڈرا ہوئے ،ان کی کامیابی کا تناسب 56.67فیصد رہا ۔ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے اپنی کپتانی کے دور میں 41میں سے 22 میچز جیتے ،16ہارے اور 3میچ ٹائی ہوئے ،ان کی کامیابی کا تناسب 53.66فیصد رہا ۔ بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 51میں سے 26میچز جیتے ،23ہارے اور 2ٹائی رہے ، ان کی کامیابی کا تناسب 50.98فیصد رہا ۔

متعلقہ عنوان :