دالبندین کے علاقے راہیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افرادجاں بحق

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) دالبندین کے علاقے راہیو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے علاقے دالبندین راہیو میں جھاڑیوں میں چھپے نامعلوم مسلح افراد نے راہ گیروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے سکیورٹی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :