لاہور‘ نواں کوٹ سے 2 اہم دہشت گرد گرفتار

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نواں کوٹ سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر نواں کوٹ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اس دوران دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پکڑے جانے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے ہے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یہ چھاپہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :