برطانوی پارلیمنٹ نے شام پر بمباری کی منظوری دے دی

397ارکان نے حمایت اور 223نے مخالفت میں ووٹ دیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) برطانوی پارلیمنٹ نے حکومت کو شام میں داعش پرحملوں کی اجازت دے دی ہے۔دارالعوام میں 397ارکان نے حمایت اور 223نیمخالفت میں ووٹ دیا۔درجنوں لیبر ارکان نے بھی حکومت کاساتھ دیا۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایوان میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد حملوں سیبرطانوی عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کہا کہ وہ فضائی بمباری کے مخالف ہیں لیکن انہوں نے اپنی جماعت کے ارکان کو آزادانہ طور پر ووٹ دینے کا اختیار دیا۔دارالعوام سے حمایت حاصل ہونے سے پہلے ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی تھی۔شام پربمباری کیخلاف لندن ،برمنگھم اور مانچسٹرسمیت مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔احتجاج کرنیوالوں کاکہناتھاکہ افغانستان اورعراق پربمباری کے نتیجے میں بیشماربیگناہ لوگوں کی جانیں گئیں اوراب شام پربرطانوی بمباری سے شامی عوام کی زندگیوں کوبھی خطرات کاسامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :