خبردار،کسی کو ترکی پر’بہتان تراشی‘ کا حق نہیں: صدر اردوغان

’بہتان تراشی روس کی روایت ہے، ثبوت ہے تو فراہم کریں

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:59

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ساتھ تجارت کے روسی دعویٰ کو ’بہتان‘ کہہ کر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ’بہتان تراشی روس کی روایت ہے، ثبوت ہے تو فراہم کریں‘۔روس کی وزارت دفاع نے ترکی کے صدر طیب اردوغان کے خاندان پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ساتھ تجارت میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

روس کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کے جواب میں طیب اردوغان نے کہا کہ ’کسی کو بھی ترکی پر دولت اسلامیہ سے تیل خریدنے کا الزام لگا کر بہتان تراشی کا حق نہیں ہے۔‘ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تیل کے ٹینکرز کو ’دولت اسلامیہ‘ کے علاقے سے ترکی کی جانب جاتے دیکھا جا سکتاہے تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

(جاری ہے)

روسی نائب وزیردفاع انتولی انتونوف نے کہا تھا کہ ترکی شام اور عراق سے ’چوری شدہ‘ تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ترکی کی جانب سے روسی جنگی جہاز کو مار گرانے جانے کے بعد سے دونوں ممالک میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔روسی صدر ولادی میر پوتن اس سے قبل انقرہ پر تیل کی فراہمی کے راستوں کے تحفظ کے لیے روسی جہاز مار گرانے کا الزام عائد کر چکے ہیں۔

بدھ کو ماسکو میں انتولی انتونوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ’دستیاب اطلاعات کے مطابق ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت، صدر اردوغان اور ان کا خاندان اس مجرمانہ کاروبار میں شامل ہیں۔‘انھوں نے کہا: ’ترک قیادت نے انتہائی مایوسی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دیکھیں وہ کیا کر رہے ہیں۔‘’انھوں نے ایک دوسرے ملک کی زمین پر حملہ کیا اور دیدہ دلیری سے اسے لوٹ رہے ہیں۔

‘ ترک صدر اردوغان نے سمگلنگ کا دعویٰ ثابت ہونے پر عہدے سے مستعفی ہونے کا وعدہ کیا ہے روسی وزارت دفاع نے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ان سے دکھائی دیتا ہے کہ تیل کے ٹینکر ’دولت اسلامیہ‘ کے علاقے سے ترکی کی جانب جا رہے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ٹرک ترکی میں ریفائنریوں سمیت تین مقامات کی جانب سفر کر رہے تھے اور پھر وہ ایک تیسرے ملک کی جانب چلے گئے۔

روس کا کہنا ہے کہ ابھی وہ صرف ’ثبوت کا کچھ حصہ‘ فراہم کر رہا ہے اور صدر اردوغان اور خاندان کے بارے میں دعوے کے براہ راست ثبوت فراہم نہیں کیے۔اس سے قبل پیر کو صدر اردوغان نے روسی صدر کو کہا تھا کہ وہ اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سچ ثابت ہوا تو وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :