پاکستان کیلیے زیرو شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ہیرو بن گئے

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:01

پاکستان کیلیے زیرو شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ہیرو بن گئے

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں دھوم مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار کارگردگی دکھا کر دھوم مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے سلحٹ سپر سٹارز کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے 41 گیندوں پر شاندار 62 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگ میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ شاہد آفریدی محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی یہ اننگ اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ ایک برس کے دوران اور انگلینڈ کیخلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقص کارگردگی کے باعث وہ شدید تنقید کی زد میں تھے۔