پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:01

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کل تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔ ذرائع کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں جن میں ٹیلی کام، میڈیا ہاوسز، الیکٹرانک اور متعددغیر ملکی کمپں یوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جبکہ سپر لیگ کی ایک ٹیم پشاور کو معروف الیکٹرانک کمپنی ہائیر کی جانب سے خرید لیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :