بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں محمد عامر نے شاہد آفریدی کو آوٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد دلا دی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:02

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں محمد عامر نے شاہد آفریدی کو آوٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد دلا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں چٹگانگ اور سلحٹ سپر سٹارز کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی جانب سے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ محمد عامر نے دھواں دار بلے بازی کررہے شاہد آفریدی کو جادوئی گیند پر بولڈ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔ کئی برس قبل وسیم اکرم کی جانب سے بھی ایسی ہی جادوئی گیند پر بھارت کے بلے باز راہول ڈریوڈ کو آوٹ کیا گیا تھا۔