عامر کی پاکستانی کرکٹ میں واپسی کی کوششوں کو دھچکا، پی ایس ایل کیلئے منتخب کھلاڑیوں کی فہرست سے نام باہر

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:02

عامر کی پاکستانی کرکٹ میں واپسی کی کوششوں کو دھچکا، پی ایس ایل کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سابق سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کا نام پی ایس ایل کیلئے منتخب شدہ 90پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اس طرح ان کی پاکستانی کرکٹ میں واپسی کی کوششوں کو شدید دھچکالگا ہے۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کیلئے 90پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے لیکن ان میں محمد عامر کا نام شامل نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی عامر کو پی ایس ایل کیلئے فائنل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کے متعدد کھلاڑی ان کی کسی بھی قسم کی کرکٹ میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان میں سرفہرست نام سابق کپتان محمد حفیظ کا ہے

متعلقہ عنوان :