آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہوں ، سرفراز احمد

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ ٹیم 2015 میں شامل کیے گئے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اس اعزاز پر بے انتہا خوش ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز کے علاوہ دیگر دو پاکستانی کھلاڑی تجربہ کار بلے باز یونس خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس ٹیم کے کپتان انگلینڈ کے الیسٹر کک ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر پاکستانی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کے باوجود ان کے سفر کا صرف ابھی آغاز ہی ہوا ہے اور وہ مزید بہتری کے لیے بے چین ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اہلخانہ، دوستوں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :