گرم چشمہ کے مقام پر گاڑی دریائے چترال میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10 ہو گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:09

چترال۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء)گرم چشمہ کے مقام پر گاڑی دریائے چترال میں گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں ایک ہی حاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں ۔دو روز قبل پیش آنے والے اس حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق اور کئی دریا میں بہہ گئے تھے جن کی نعشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔