داعش امریکا میں جنگجو بھرتی کر رہی ہے،جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی رپورٹ

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:09

واشنگٹن ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) داعش امریکا میں جنگجو بھرتی کر رہی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دعویٰ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیمز ہیوز اور کچھ دوسرے ماہرین کی طرف سے مرتب کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کس طرح امریکا میں اپنے جنگجو بھرتی کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ داعش سے تعلق کے الزام میں 71 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پکڑے گئے تمام افراد معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں امیر، غریب، مرد ،خواتین، چھوٹے، بڑے، خواندہ اور ناخواندہ سب شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے 250 امریکیوں نے داعش کے ساتھ مل کر لڑائی کے لیے بیرون ملک سفر کیا۔

(جاری ہے)

امریکا کی 50 ریاستوں میں داعش سے قربت یا تنظیم سے تعلق کے شبے میں اس نوعیت کے کل 900 کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے 68 شدت پسندوں کی عمریں 26 سال کیلگ بھگ ہیں جب کہ مجموعی طور پر داعش سے تعلق کے شبے میں حراست میں لیے جانے والوں کی عمریں 25 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 27 فی صد نے اندرون ملک دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں پکڑے گئے داعش کے شدت پسندوں میں سے 55 فی صد کو مخبری پر گرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :