چیچنیا کی بڑی مسجد کو ریاست کے سربراہ رمضان قدیروف کے نام سے موسوم کیا جائے گا

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:11

ماسکو۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) روسی ریاست چیچنیا کی ایک بڑی مسجد کو ریاست کے سربراہ کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس میں شامل ری پبلک چیچنیا کے شہر شالی میں نئی مسجد کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور اس کی تزئین وآرائش کا کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیچنیا کے سربراہ رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ نئی مسجد میں 20 ہزار نمازیوں کے لئے جگہ ہوگی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مسجد شہر شالی اور چیچن ری پبلک کی زینت بن جائے گی۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق یہ مسجد دنیا کی 20 سب سے بڑی مساجد میں شامل ہوگی۔مسجد کو رمضان قدیروف کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس کی تعمیر 2012 ء میں شروع ہوئی تھیں۔