بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل اور پرسوں کوئی میچ نہیں ہوگا

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:11

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل اور پرسوں کوئی میچ نہیں ہوگا

چٹا گانگ ۔03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعہ اور ہفتہ کو آرام کا دن ہے اور ان دو دنوں میں کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں جمعہ اور ہفتہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں 6 دسمبر کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کو ہو گا۔