رشوت اور ڈوپنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی،کینین ایتھلیٹکس کے صدر سمیت تین اعلی حکام معطل

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:13

رشوت اور ڈوپنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی،کینین ایتھلیٹکس کے صدر سمیت ..

پیرس ۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) ایتھکس کمیشن نے کرپشن اور ڈوپنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے باعث کینین ایتھلیٹکس کے صدر سمیت تین اعلی حکام کو عبوری طور پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی اے اے ایف ایتھکس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کھیل کی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں آفیشلز پر ابتدائی طور پر 180 دن کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قصوروار ثابت ہونے کے بعد ان کے خلاف حتمی کارروائی کی جائے گی۔