نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 6 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:16

اسلام آباد ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ6 دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے9 ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جن پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں لاہور میں تربیت حاصل کر رہی ہیں جبکہ باقی ٹیمیں اپنے اپنے شہروں میں تیاری کررہی ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے وہ 4 دسمبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گی اور چیمپئن شپ 8 دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :