اسلام آباد : یونان کا چارٹر طیارہ ، وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی پر مکمل عملدر آمد کی ہدایت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 13:18

اسلام آباد : یونان کا چارٹر طیارہ ، وفاقی وزیر داخلہ نے ڈی پورٹ پالیسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : یونان کا چارٹر طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا گیا ہے . یونان کے سفیر بھی بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی پورٹ پالیسی پر مکمل طور پر عملدر آمد کرنے کی ہدایات کی ہیں. وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کمشنر سے معاملات طے پانے کے باوجود خلاف ورزی کی گئی ، یورپی ممالک کی جانب سے قطعاً خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

انہوں نے کہا کہ ڈی پورٹ شدہ تمام افراد کی نادرا اور یونان سے تصدیق کروائی جائے گی اور غیر تصدیق شدہ افراد کو اسی طیارے میں واپس بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک غیر انسانی طریقہ کار کے خلاف ہمارے عزم کو نہیں سمجھ پا رہے۔ واضح رہے کہ یونان سے آنے والے چارٹر طیارے کو اسلام آباد ائیر ہورٹ ہی پر روک لیا گیا ہے جس میں 200 کے قریب پاکستانی سوار ہیں.

متعلقہ عنوان :