حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے (ن)لیگ پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے مخالفین کے منہ بند کردئیے‘ملک حبیب اللہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:23

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ نواز کے رہنماء ملک حبیب اللہ نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے (ن)لیگ پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے مخالفین کے منہ بند کردئیے ہیں۔مسلم لیگ نواز عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘کسان پیکج اور کھادوں پر سبسڈی کسانوں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ‘حکومت تمام عوامی وعدے پورے کرنے کے لئے ہر دم کوشا ں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماحاجی ملک حبیب اللہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے دانش مندانہ فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں سے ملک ایک بار پھر ترقی کے راستوں پز گامزن ہوچکا ہے اور انشااللہ ملک جلد ہی ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا ،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی کوششوں اور پالیسیوں سے ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے جس کی وجہ سے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے (ن)لیگ پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے مخالفین کا منہ بند کردیا ہے۔