ہارون آباد‘پولیس کی شاندار کاروائی‘ چھ ماہ قبل اغواء ہونے والا خاندان بازیاب

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:23

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)پولیس کی شاندار کاروائی چھ ماہ قبل اغواء ہونے والا خاندان بازیاب- تفصیل کے مطا بق ڈی پی او شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوفورٹ عباس ناصرعلی ثاقب کو ملنے والے ٹاسک منظقی انجام کو پہنچا ایس ڈی پی او کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں انسپکٹر عمران چوہدری ڈونگہ بونگہ تھانہ،سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر سعید پراچہ،سب انسپکٹر چوہدری عبد الحمید،ہیڈ کانسٹیبل ارشد ،اور کا نسٹیبل اکمل اور کانسٹیبل اجمل شامل تھے جنہوں نے دن رات محنت کر کے خاندان بازیاب کروایا جس میں چار عورتیں اور دو بچے شامل تھے اور ایک ملزم بھی گرفتار کیا عوامی اور سماجی حلقوں کی طر ف سے اس کا ر گردگی پر پولیس کو شاباش ملی اور ان کی کار گردگی کو سراہا۔