کرنل نسیم کا ضلع باغ کے مختلف علاقوں کا دورہ‘کارکنوں کابھرپور تعاون کا اعلان

5دسمبر کو باغ میں ہونے والا جلسہ ثابت کرے گا حلقہ وسطی باغ کا حقیقی نمائندہ کون ہے‘کرنل نسیم ک

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:24

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اور حلقہ وسطی باغ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کرنل(ر)نسیم نے باغ میں ہونے والے 5دسمبر کے جلسے کے حوالے سے بیس بگلہ‘ بھٹی شریف‘ ملوٹ اور غنی آباد کا دورہ کیا-ان کے اس دورے کے دوران عوام نے انہیں بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے-5دسمبر کو باغ کا جلسہ یہ ثابت کرے گا کہ وسطی باغ کا حقیقی نمائندہ کون ہے- کرنل نسیم نے بیس بگلہ‘ بھٹی شریف‘ ملوٹ اور غنی آباد میں کارکنوں سے ملاقاتوں میں کہا کہ باغ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے- عوام میرا ساتھ دیں ماضی کی طرح حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے-بھٹی شریف میں کرنل نسیم نے سٹوڈنٹ ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفس کا بھی افتتاح کیا- ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر راجہ امین صادق نے انہیں بریفنگ دی-

متعلقہ عنوان :