امریکہ ‘ سین برناڈینومیں فائرنگ ‘مشتبہ شخص کی شناخت ہو گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:25

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین برناڈینومیں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کا نام سید فاروق ہے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق دوسرا حملہ آور سید فاروق کا بھائی ہوسکتا ہے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ‘مقابلے میں ماری جانے والی خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔واضح رہے کہ امریکی شہر سین برناڈینومیں معذور افراد کی دیکھ بھال کے ایک مرکز میں تین حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 14 افرادہلاک کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :