محکمہ اکلاس آزاد کشمیر کے سابق جنرل منیجر سردار فدا حسین خان کے فرزند سردار حسام فدا خان سدھن گلی میں سپرد خاک

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) محکمہ اکلاس آزاد کشمیر کے سابق جنرل منیجر سردار فدا حسین خان کے فرزند سردار حسام فدا خان جو کہ دو روز قبل ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر راولپنڈی میں زیر علاج تھے جانبر نہ ہو سکے، انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں باغ سدھن گلی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سابق وزیر حکومت کرنل (ر) محمد نسیم سمیت سیاسی و سماجی اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مظفرآباد میں لنگر پورہ کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکر سے تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں ایک نوجوان کا تعلق ضلع باغ کے علاقہ سدھن گلی سے تھا اور سابق جنرل منیجر اکلاس سردار فدا حسین کا فرزند تھا، اور گیارویں جماعت کاطالب علم تھا ، حادثہ میں شدید زخمی ہو نے کے بعد حسام فدا کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ آبائی گاؤں سدھن گلی میں لے جایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی نوجوان کی نماز جنازہ میں سابق وزیر تعمیرات عامہ کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان ،سابق اُمیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار ضیا ء القمر ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ ارشاد عباسی، ناظم اعلیٰ جنگلات ڈاکٹر شفیق الرحمان،ایم ڈی اکلا س سردار شفقت عزیز ، ڈی ایف او اسد ملک ،بال یونس،احتشام مغل، راجہ رےئس ،بابر خان،اویس عباسی ،جابران عباسی، علی قریشی، اسد قریشی، عدیل ملک بلال عباسی، سعد اعوان و دیگر مختلف محکمہ جات کے آفیسران کی نماز جنازہ میں شرکت ۔نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد حاضرین نے حسام فدا کے والدین سے اظہار ہمدردی کر تے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :