پاک بھارت سیریز کیلئے سرحد پار سے اچھے اشارے مل رہے ہیں ‘مثبت جواب کا انتظار ہے ‘ذرائع پی سی بی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کیلئے سرحد پار سے اچھے اشارے مل رہے ہیں ‘مثبت جواب کا انتظار ہے ذرائع کے مطابق سرحد پار سے اچھے اشارے مل رہے ہیں اور مثبت جواب کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کرانے کی اجازت دی گئی تو بھارتی میڈیا نے نے حکومت کی اجازت کی خبر دے ڈالی تاہم یہ خبر سچ ثابت نہ ہو ئی اس کے بعد مکمل خاموشی چھا گئی۔