پاکستان اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان جون میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ ‘ جولائی میں تین ٹی ٹونئٹی میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:33

پاکستان اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان جون میں تین ایک روزہ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ سال جون میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ جبکہ جولائی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائینگے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق یہ تین ایک روزہ میچ انگلینڈ کے پانچویں راؤنڈ کا حصہ ہیں تاکہ وہ 2017ء کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرسکیں جو انگلینڈ میں ہونا ہیں ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ کی ڈائریکٹر کلیئر کانرنے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ متعارف کر انے کا مقصد یہ ہے کہ ہر اوڈی آئی سیریز کو اہمیت دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم سے آئندہ سال 20‘22اور 27جون کو ایک روز ہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائینگے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچ تین ‘ پانچ اور سات جولائی کو ہونگے جس کے مقامات کا تعین بھی کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :