پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:36

پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گیپاکستان کی تین ٹیمیں اگلے سال انگلینڈ کادورہ کریں گی۔ قومی ٹیم دوہزاردس کے متنازعہ ٹور کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی یاترا پر جائے گی۔دورے میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شامل ہے۔آئرلینڈ سے دو ون ڈے بھی شیڈول ہیں۔

اسی عرصے کے دوران پاکستانی ویمنز ٹیم وہاں سیریز کھیلے گی، اے ٹیم میزبان اور سری لنکا کے ساتھ ٹرائنگولر سیریز میں شریک ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کااختتام لارڈز ٹیسٹ میں میچ فکسنگ تنازع اور کپتان سلمان بٹ سمیت تین پاکستانی کرکٹرز پر پابندی سے ہواتھا۔فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا۔۔ چھ سال بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کی مہمان بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

دورے میں چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مبنی مکمل سیریز کھیلی جائے گی۔ آئرلینڈ سے دو ون ڈے میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ یہی نہیں اسی دوران پاکستان اے اور ویمنز ٹیم بھی انگلینڈ کی میزبانی سے لطف اندوز ہوگی۔قومی ٹیم انتیس جون کوانگلینڈ پہنچنے گی۔ دورے کا آغاز تین جولائی سے سمرسٹ کیخلاف تین روزہ میچ سے ہوگا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ چودہ جولائی سے لارڈز میں کھیلا جائیگا۔اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرا ٹیسٹ بائیس جولائی سے شروع ہوگا۔ تین اگست سے تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی ایجبسٹن گراونڈ کرے گا۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ گیارہ جولائی سے اوول میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم اٹھارہ اور بیس اگست کو آئرلینڈ سے دو ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ انگلینڈ سے پہلا ون ڈے چوبیس اگست کوروزباول میں ہوگا۔ستائیس اگست کولارڈز اورتیس اگست کو ٹرینٹ برج پاک،انگلینڈ اوڈی آئی کی میزبانی کریں گے۔ یکم ستمبر کو ہیڈنگلے لیڈز میں چوتھا اور چارستمبر کو کارڈف میں پانچواں اور آخری ون ڈے کھیلا جائیگا۔ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی سات ستمبر کواولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :