فرانس، سیکورٹی فورسز کاکریک ڈاؤن، 3 مساجد بند کردیں 332 افراد گرفتار

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:51

فرانس، سیکورٹی فورسز کاکریک ڈاؤن، 3 مساجد بند کردیں 332 افراد گرفتار

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی03دسمبر۔2015ء) فرانس میں سیکورٹی فورسز نے مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 مساجد بند کردیں اور 332 افراد کو گرفتارکرلیاگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے ایمرجنسی قانون کے تحت، فرانس میں تین مساجد کو بند کرکے 332 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فرانس کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے یہ کاروائی گزشتہ ہفتے پیرس پر دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کی جانے والی ایمرجنسی قوانین کے تحت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا ہے کہ حکومت فرانس نے اسلامی بنیاد پرستی کے شبہ میں پہلی بار کسی مذہبی مقام کو بند کرنے کی کارروائی کی ہے۔پولیس نے پیرس کے مشرق میں واقعہ لگنسور مارن شہر میں ایک مسجد پر چھاپہ مارا اور نو افراد کو گھر میں نظربند کر دیا اور 22 کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کیزنیو کے مطابق، دیگر دو مساجد پیرس کے شمال جنوب میں واقع گینیویلرس اور جنوب مشرقی شہر لیون میں واقع تھیں۔کینزنیو کا کہنا ہے کہ پیرس حملے کے بعد، حکام اب تک ملک بھر میں 2000 سے زائد چھاپے مارچکے ہیں، جس کے دوران 334 اسلحے کو ضبط کیا گیا جن میں سے درجنوں فوجی سطح کا اسلحہ تھا۔پیرس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس میں 130 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :