لاہور ہائی کورٹ نے عامر سہیل کو نجم سیٹھی کے خلا ف بیانات دینے سے روک دیا گیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی03دسمبر۔2015ء) عامر سہیل کو نجم سیٹھی کے خلا ف بیانات دینے سے روک دیا گیا۔ عامر سہیل کے خلاف دس کروڑ ہرجانے کے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عامر سہیل کے بیانات سے نجم سیٹھی کی ساکھ خراب ہو رہی ہے۔ وکیل پی سی بی نے کہا عامر سہیل نجم سیٹھی کے خلاف الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ عدالت عامر سہیل کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا