فلم” دی ہنٹس مین ونٹرز وار“ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعرات 3 دسمبر 2015 14:24

فلم” دی ہنٹس مین ونٹرز وار“ کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء)ہالی ووڈ فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم دوہزار بارہ کی کامیاب فلم اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل ہے۔پریوں کے دیس کی کہانی کو آگے بڑھانے آ رہی ہے ہالی ووڈ فینٹیسی فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار،فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار دو ہزار بارہ کی کامیاب فلم اسنو وائٹ اینڈ دی ہنٹس مین کا سیکوئل ہے،فلم کی کہانی جرمن ناول فیری ٹیل اسنو وائٹ سے لی گئی ہے،فلم کی کہانی دو بہنوں پر مبنی ہے، جو زمین پر اپنی حکومت قائم کرنا چاہتی ہیں، جس کے لئے کرتی ہیں ہر وہ شیطانی اقدام جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،فلم دی ہنٹس مین ونٹرز وار میں کرس ہیمز ورتھ،چارلیز تھیرام سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم آئندہ سال بائیس اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔