دیو آنند کی چوتھی برسی منائی گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 14:31

دیو آنند کی چوتھی برسی منائی گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کے معروف اداکار دیو آنند کی چوتھی برسی منائی گئی۔ 26 ستمبر 1923 کو جنم لینے والے دیو آنند کا حقیقی نام دھرم دیو پشوری مل آنند تھا جنہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم ا ے مکمل کیا۔

(جاری ہے)

تعلیم پوری ہوئی تو دیو آنند نے 1946ء میں ممبئی کی فلمی دنیا کا رخ کیا۔ دیو آنند نے چھ عشروں تک فلم انڈسٹری میں بحیثیت اداکار‘ رائٹر‘ پروڈیوسر اور ہدایتکار خوب شہرت کمائی۔ ان کی سپرہٹ فلمیں گائیڈ‘ ہیرا لال‘ پنا لال‘ تیرے میرے سپنے اور کالا پانی کے گانے آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہیں اور تین بار فلم فیئر ایوارڈ وصول کیا۔