سوہا علی خان نے سنی دیول کو تھپڑے دے مارا

جمعرات 3 دسمبر 2015 14:31

سوہا علی خان نے سنی دیول کو تھپڑے دے مارا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے سنی دیول کو تھپڑے دے مارا۔ فلم گھائل ونس اگین کے ایک سین کی عکسبندی کے دوران سوہا نے سنی کو تھپڑ مارنا تھا کیونکہ انکا کردار جذباتی طور پر کنٹرول سے باہر تھا۔

(جاری ہے)

تاہم سوہا اس سین میں اتنی انوالو ہو گئیں کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آئی اور انہوں نے سنی دیول کو حقیقت میں زور دار تھپڑ دے مارا‘ سنی سمیت موقع پرموجود ہر شخص دم بخود رہ گیا۔ تاہم سوہا خاصی شرمندہ ہو گئیں۔