فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور سکھر ڈویژن میں دھند چھائے رہنے کاامکان

جمعرات 3 دسمبر 2015 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی نو، قلات منفی چھہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ استور منفی چار، پاراچنار، گوپس، ہنزہ، گلگت منفی تین ، کوئٹہ، دیر اور کالام میں درجہ حرات منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔