اوتھل کے قریب ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق ‘ تیس سے زائد زخمی

جمعرات 3 دسمبر 2015 14:41

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) حب اوتھل کے قریب اور نوری آباد میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔اطلاعا ت کے مطابق حب اوتھل میں کوچ اور ٹرک کے تصادم کے تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق افراد پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ‘کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔نوری آباد سپر ہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر وین الٹ گئی۔وین الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق سات افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :