چھٹی جماعت کا طالب علم مزدہ گاڑی کے نیچے آکر ہلاک

جمعرات 3 دسمبر 2015 15:47

ساہیوال‘(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء)ساہیوال عارف والہ روڈ پر شالیمار کالونی کے بل مقابل تیز رفتار مزدہ گا ڑی نے چھٹی جماعت کے طالب علم ذیشان 14سالہ کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ متوفی طالب علم سڑک کے کنارے جا رہا تھا کہ عارفوالہ کی طرف سے آنے والی تیز رفتار مزدہ گاڑی نے روند ڈالا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔