بھارت کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی شدید کمی کا سامنا ،5 برسوں میں 30 ہیلی کاپٹر تباہ، 50 اہلکار ہلاک ہوئے،منوہر پریکر
جمعرات 3 دسمبر 2015 15:58
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء ) بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو جنگی ہیلی کاپٹرز کی شدید کمی کا سامنا اور گزشتہ 5 برسوں میں فوج کے 30 ہیلی کاپٹر تباہ جب کہ 50 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکار کی جانب سے ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ملک میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے کی وجوہات زائدالمعیاد مشینیں، پائلٹ کی غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص مینٹینس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2010 سے اب تک 28 ہیلی کاپٹرز تباہ ہو چکی ہیں اور زیادہ تر حادثات کی بڑی وجوہات تیکنیکی خرابیاں اور انسانی غلطیاں تھیں، 2011 سے اب تک بھارتی فضائیہ کے 5 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
بھارت کے آرمی آفیسرز کی بیگمات نے رواں برس مارچ میں وزیر دفاع منوہر پریکار کو ایک درخواست لکھی جس میں 1960 کے تیار کردہ زائد المعیاد ہیلی کاپٹرز کو جدید کاپٹرز سے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب بھارت کے ایک آرمی آفیسر کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارت کے کم از کم 40 چیتا ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں۔بھارتی اخبار نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں سے بھارت میں 197 چھوٹے ہیلی کاپٹرز کے حصول کا معاملہ کرپشن اور تیکنیکی معاملات کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے جب کہ گزشتہ برس روس کے ساتھ 200 ہیلی کاپٹرز کی بھارت میں تیاری کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے تاہم ابھی اس معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط ہونا باقی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.