پاکستان کا روس سے جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 15:58

پاکستان کا روس سے جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان کا روس سے جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا‘ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ جے ایف 17طیارے کی تیاری کے لئے چار ممالک سے بات چیت ہورہی ہے‘ رواں سال کے آخر تک آرڈیننس فیکٹری کی برآمدات بڑھ کر 10کروڑ ڈالر ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں 80فیصد تک کامیاب ہوگیا ہے۔

رواں سال کے اختتام تک دفاعی پیداوار کی برآمدات 100ملین ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ اڑھائی سال میں دفاعی صنعت کے متحرک ہونے کی وجہ سے 1.5ارب ڈالر کی بچت ہوئی۔ روس سے جے ایف 17 طیارے کے انجن کی خریداری کے لئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کی جے ایف 17طیارے کی تیاری کے لئے چار ممالک سے بات ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :