سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی کے خواجہ سراؤں کا بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات 3 دسمبر 2015 16:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے موقع پر کراچی کے خواجہ سراؤں نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خواجہ سراؤں کی تنظیم ”جیاء“کے مرکزی رہنماء جیاء رفی خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور انتظامی اداروں نے مایوس کیا جس پر بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کافیصلہ کیا ہے،کراچی میں 10ہزار سے زائد خواجہ سراء ہیں لیکن کسی سیاسی جماعت کے منشور میں خواجہ سراؤں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔