حکومت کا عام آدمی کو بجلی پیداکرنیکی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:18

حکومت کا عام آدمی کو بجلی پیداکرنیکی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کیساتھ ساتھ ایک عام آدمی کو بھی بجلی پیدا کرنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ صارفین خود بجلی پیدا کرکے اضافی بجلی کو فروخت بھی کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلہ میں حکومت نے مغربی ممالک کی طرز پر نیٹ میٹرنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانا شروع کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے طور پر بجلی پیدا کرکے دوسرے افراد کو بھی بجلی فروخت کرسکیں گے ۔اس سے نہ صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔بجلی کے معاملہ میں ملک کو خود کفیل بنانے میں بھی آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :