درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے سے قیمتوں میں اضافہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)حکومت کی جانب سے درآمدی استعمال شدہ 1 ہزار سی سی سے زائد پاور کی گاڑیوں پر ڈیوٹی بڑھانے سے ان کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے تک کااضافہ ہوگیا ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد 1600 سے زائد اور 1800 سی سی تک کی پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کے دام یکدم 2 لاکھ روپے بڑھا دیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے لگژری مصنوعات کی درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنے اور ٹیکس آمدن میں ہوئی کمی کو پوار کرنے کے لیے درآمدی امپورٹڈ گاڑیوں پر 10 فیصد ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

ڈیلرز کے مطابق 1 ہزار سی سی سے زائد اور 1300 سی سی تک کی درآمدی استعمال شدہ گاڑی کی قیمت میں 95 ہزار روپے اضافہ ہو چکا ہے جبکہ 1300 سے زائد اور 1500 سی سی انجن پار والی گاڑی اب پہلے کے مقابلے 1 لاکھ 35 ہزار روپے مہنگی ہو گئی ہے ۔ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد 1600 سے زائد اور 1800 سی سی تک کی پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کے دام یکدم 2 لاکھ روپے بڑھا دیے گئے ہیں ۔