فلم ”باجی راؤ مستانی“ کا نیا پوسڑ جاری کردیا گیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:00

فلم ”باجی راؤ مستانی“ کا نیا پوسڑ جاری کردیا گیا

ممبئی ۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”باجی راؤ مستانی“ کا نیا پوسڑ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم ”باجی راؤ مستانی“ کا نیا پوسڑ رنوریر سنگھ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ہو ا ہے اور وہ نہایت ہی شاندار لگ رہی ہیں ۔رنویر سنگھ نے کہا کہ آپ نے اس پہلے دپیکا کو اس سٹائل میں نہیں دیکھا ہوگا۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم 18دسمبر کو ریلیز ہو گی جس میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :