کپاس کی پیداوار میں کمی ، پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع

چار ماہ میں کپاس کی پیداوار 29 فیصد کم رہی ، پیداوار ایک کروڑ بیلز تک محدود رہنے کا امکان ، درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلزتک جا سکتا ہے :ذرائع

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) کپاس کی ہدف سے کم پیداوار کے باعث پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کے چار ماہ میں کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد کم رہی۔

(جاری ہے)

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 86 لاکھ بیلز جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 21 لاکھ بیلز پیدا ہوئی تھی۔ پیداوار میں کمی کے باعث پنجاب کی جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس سال کپاس کی پیداوار 1 کروڑ بیلز رہنے کا امکان ہے جس کے باعث مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لئے درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلز تک پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :