سری لنکن سکیورٹی منیجر نے بھارتی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیدیا

سریش رائنا سمیت دو دیگر کھلاڑیوں نے دمبولا کے ایک ہوٹل میں ایک ایسی خاتون کے ساتھ رات گزاری جس کے بکیز کے ساتھ رابطے تھے، سکیورٹی منیجر

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:27

سری لنکن سکیورٹی منیجر نے بھارتی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) بھارتی کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ سے متعلق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی منیجر کا خط منظرعام پر آ گیا ہے۔ مذکورہ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2010ء میں بھارتی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کے سکیورٹی منیجر نے 19 جون 2010ء کو بھارتی ٹیم منیجر کو خط لکھا جس میں انہوں نے تجربہ بلے باز سریش رائنا سمیت 2 کھلاڑیوں پر مشکوک سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک تجربہ کار بھارتی بلے باز نے دمبولا کے ایک ہوٹل میں ایک ایسی خاتون کے ساتھ رات گزاری جس کے بکیز کے ساتھ رابطے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فکسنگ سکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :