گیارہویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:30

گیارہویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) گیارہویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق 11 ویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 6 سے 8 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، آرمی، سوئی سدرن گیس اور واپڈا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا، آرمی، سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں لاہور میں تربیت حاصل کر رہی ہیں جبکہ باقی ٹیمیں اپنے اپنے شہروں میں تیاری کر رہی ہیں، ایونٹ میں شرکت کیلئے وہ 4 دسمبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :