میسی سپیشن فٹبال لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار

بارسلونا نے مجموعی طور پر 5 پانچ اور ریال میڈرڈ نے تین ایوارڑ حاصل کئے

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:30

میسی سپیشن فٹبال لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے مشہور کھلاڑی لیونل میسی نے سپینش فٹ بال لیگ (ایل ایف پی) کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔بارسلونا نے مجموعی طور پر 5 پانچ اور ریال میڈرڈ نے تین ایوارڑ حاصل کئے۔میسی نے ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لالیگا کے سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ رونالڈو کو ”فینز فائیو سٹارز پلیئر“ کا ایوارڑ دیا گیا جو ان کے غیر موجودگی میں ساتھی کھلاڑی سرجیوریموس نے وصول کیا۔

میسی نے اس ایوارڈ کی 7 سالہ تاریخ میں ریکارڈ چھٹی دفعہ کامیابی حاصل کی جبکہ واحد ایوارڈ رونالڈو نے گزشتہ سال جیتا تھا۔لیونل میسی نے لالیگا 2014-15 کے بہترین سٹرائیکر اور بہترین فارورڈ کے 2 ایوارڈ جیتے، بہترین کوچ بارسلونا کے لوئس اینرک ، بہترین گول کیپر بارسلونا کے کلا?ڈیو براوو اور بہترین امریکی کھلاڑی کا ایوارڈ نیمار کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کے سرجیو ریموس کو بہترین ڈیفینڈر، ریال میڈرڈ کے ہی جیمز روڈریگز کو بہترین مڈ فیلڈر جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کوفینز فائیواسٹارز پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔رونالڈو کو اس ایوارڈ کے لیے مداحوں سے ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا۔ہسپانوی کلب ویلینسیا کے صوفیانے فیگھولی کو بہترین افریقی کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔میسی نے ایوارڈ کو اپنے بیٹے تھیاگو کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز محنت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین کھلاڑی کیلئے نیمار، سواریز اور رونالڈو حق دار تھے کیونکہ انھوں نے سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔میسی نے اس سیزن میں 43 گول کئے اور 18 گول کرنے میں ان کی معاونت حاصل تھی۔نیمار کا کہنا تھا کہ بارسلونا کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے مزید ایوارڈ جیت سکتا تھا لیکن میں اپنے ایوارڈ پر خوش ہوں۔میسی، نیمار اور رونالڈو فیفا کے سال کے بہترین کھلاڑی ”بیلن ڈی اور“ ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہیں۔

متعلقہ عنوان :