ثانیہ مرزا پر مدھیہ پردیش حکومت سے چارٹرڈ طیارہ، فرسٹ کلاس ٹکٹ مانگنے کی خبریں بے بنیادہیں :ٹریول ایجنسی کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2015 17:33

ثانیہ مرزا پر مدھیہ پردیش حکومت سے چارٹرڈ طیارہ، فرسٹ کلاس ٹکٹ مانگنے ..

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے سفر کے معاملات دیکھنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹینس سٹار پر مدھیہ پردیش حکومت سے چارٹرڈ طیارے اور فرسٹ کلاس ٹکٹ مانگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں مذکورہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ 29سالہ بھارتی ٹینس سٹار 29نومبر کو ایک تقریب میں شرکت کے لیے 7گھنٹے کے کمرشل فلائٹ لے کر گووا پہنچی تھیں اس لیے ان کے لیے ایک ہی وقت میں بھوپال اور گووا میں ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونا ناممکن تھا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے سپورٹس ایونٹ میں شرکت کے لیے ٹینس سٹار سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ اس سے ایک مہینے پہلے گووا میں ہونے والے ایونٹ کے لیے ہاں کرچکی تھیں ۔